پریس ریلیز

پاکستانی جامعات کے سربراہان سیّد علی شاہ گیلانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے.جمعہ یکم اکتوبر 2021 کو اقبال انسٹی ٹیوٹ ، اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد کےزیر اہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا
اسلام آباد پاکستانی جامعات کے سربراہان یکم اکتوبر 2021 کو بین الاقوامی اسلام یونیورسٹی اسلام آباد کے تھنک ٹینک، اقبال انسٹی ٹیوٹ برائے تحقیق و مکالمہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک کل پاکستان و آزاد کشمیر تعزیتی ریفرنس میں تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی شاہ گیلانی مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے ” ہم پاکستانی ہیں — پاکستان ہمارا ہے” کے سید علی شاہ گیلانی مرحوم کے نعرہ کے عنوان سے منعقد ہونے والے تعزیتی پروگرام میں ملک بھر اور آزاد کشمیر کی نو ممتاز جامعات کے وائس چانسلر صاحبان شرکت کریں گے ۔صدارت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی کریں گے جبکہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان مہمان خصوصی ہوں گے یہ پروگرام ملک بھر کی تمام جامعات میں براہ راست دکھایا جائےگا۔

 اقبال انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر حسن الامین نے اس پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی اور کشمیر کے مجاہدین و شہداء کا ملت پاکستان پر ایک قرض ہے ۔ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد انہی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی اکثر جامعات کے سربراہان نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کو حتمی شکل دے دی ہے اس موقع پر گیلانی صاحب کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

Program will also live and participant can join it on Zoom link given below.

Time: 01 Oct 2021 Friday, Timing: 10 AM, Islamabad

Join Zoom Meeting

https://us06web.zoom.us/j/5625533781?pwd=cU41MnpQZEU4VVl0VGhUVzMzRHF6UT09

Meeting ID: 562 553 3781

Passcode: irdiiui

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X