ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے آج جامعہ علوم اسلامیہ بنوری

ٹاؤن کراچی کا دورہ۔

جامعہ کے نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر احمد یوسف بنوری نے استقبال کیا اور جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کروایا۔

ہزاروں کتب پر مشتمل پاکستان کی قدیمی لائبریری، دارالحدیث، دارالافتاء، مکتبہ بینات، مجلس تحقیق اور جامعہ علوم اسلامیہ کے دیگر علمی، اصلاحی و تحقیقی شعبہ جات کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ بنانے کی تجویز  دی اور  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر علمی و تحقیقی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔