دينی مدارس کے بورڈ مجمع العلوم الاسلاميہ کے وفد (نصابی کميٹی) نے اقبال انٹرنیشنل انسٹيٹوٹ فار ريسرچ اينڈ ڈائيلاگ ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامين صاحب اور ديگر اساتذہ سے ملاقات کی اور باہم دلچسپی کے امور، ريسرچ اسکالرشپس، ٹريننگز اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا. جس ميں جامعہ بنوريہ عالميہ کی نمائندگی ان کے ايڈوائزر جناب رفيق اعظم بادشاہ نے کی۔  اور جامعة الرشيد كي نمائندگی مفتی احمد افنان صاحب نے کی. وفد میں مولانا الطاف الرحمان، مولانا ارشد بنگش، مولانا نفیس الحق ثاقب، مولانا سجاد ظہیر، مولانا عبداللہ مدنی شامل تھے۔  ڈاکٹر حسن الامين صاحب کی جانب سے وفد کے اراکین کو انسٹيٹوٹ کی مطبوعات بھی پيش کی گئیں اور وفد کے ارکان کو پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی طرف سے خوش آمدید بھی کہا گیا اور ان کی طرف سے دینی مدارس کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا گیا۔ اس موقع پر ریسرچ اسکالر ڈاکٹر سید عامر عبداللہ بھی موجود تھے جنہوں نے نئے بورڈ مجمع العلوم الاسلامیہ کے قیام کو سراہا اور وفد کے ارکان کو اس نئے بورڈ کو موثر بنانے کے لئے کئی تجاویز دیں۔ ملاقات میں شعبہ قانون کے استاد ڈاکٹر اکبر خان صاحب بھی شریک گفتگو رہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X