اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ لاہور میں تین روزہ تربیتی پروگرام برائے مدرسہ اساتذہ کا باقاعدہ افتتاح۔
ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یسین زئی نے افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علماء پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی تبدیلی پر زور دیں اور اسے اسلام سے ہم آہنگ بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔ اسلام اور سوسائٹی کا باہمی تعلق بہت مضبوط ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم سائنسی علوم کو فروغ دیں اور دینی ادارے ایسے افراد تیار کریں جو معاشرے کے بہترین فرد ثابت ہوں۔
افتتاحی نشست سے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اور آئی آر ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین نے بھی خطاب کیا۔

X