Sale!
سائنسی دور اور مذہبی بیاینے
₨500.00 ₨250.00
Author: Muhammad Tahami Bashar Alawi
ISBN: 978-969-7576-91-3
Year of Publication: 2021
Number of Pages: 114
Description
سائنسی دور اور مذہبی بیانیے
مصنفِ کتاب محمد تہامی بشرؔ علوی صاحب نے وقت کے ایک ایسے حساس اور پیچیدہ ترین موضوع پرقلم اٹھایا ہے،جس کو موضوعِ فکر وتحریر بنانے والے اصحابِ علم ہمارے درمیان بہت کم ہیں۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اس موضوع کی کما حقہ اہمیت ونزاکت کا احساس ہمارے روایتی دینی حلقوں میں کم ہی پایا جاتا ہے۔ مصنف موصوف کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے سائنس اور مذہب کے درمیان ہم آہنگی کے تعلق سے پچھلی دو صدیوں میں سامنے آنے والےاہم مذہبی بیانیوں کا تجزیہ انتہائی اختصار، تاہم نہایت دِقت رسی اور گہرائی وگیرائی کے ساتھ کیا ہے۔ اس تجزیے پر متعدد سوالات قائم کیے جاسکتے ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مصنف کی کوشش کو اس تناظر میں دیکھنے اورپرکھنےکی کوشش کرنی چاہیے کہ ان کا مطمحِ نظراس مسئلے کے حوالےسے کسی باضابطہ حل کی طرف رہنمائی کرنا نہیں ہے ، بلکہ مختلف حلقہ ہائے فکر اور رجحانات کی نمائندگی کرتے ہوئے مذہبی بیانیوں پر اٹھنے والے ممکنہ سوالات واعتراضات کو پیش کردینا ہے تاکہ ان کی روشنی میں اس باب میں کوئی زیادہ مضبوط اور اطمینان بخش موقف اختیار کرنے کی طرف پیش قدمی کی جاسکے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مصنف کا قلم اپنی اس کوشش میں کامیاب وبامراد ہے۔ فجزاہ اللہ احسن الجزا
ڈاکٹر وارث مظہری
Assistant Professor
Department of Islamic Studies
Jamia Hamdard
New Delhi, INDIA
Reviews
There are no reviews yet.