بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے ریکٹر اور آئی آر ڈی گورننگ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یسین زئی سے خصوصی ملاقات کی۔
ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے گورنر بلوچستان کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور آئی آر ڈی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹس بلوچستان کی تعمیروترقی میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی خدمات کو سراہا ہے اورآئی آر ڈی کو بلوچستان کے مختلف تعلیمی شعبوں میں کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دینی اداروں اور عصری جامعات میں آئی آر ڈی کو تربیت اساتذہ ، تعلیم و تحقیق کے جدید اسالیب سے آگاہ کرنے اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے مختلف تربیتی پروگرام کرنے چاہییں۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے آئی آر ڈی کے مختلف منصوبوں سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا اور مستقبل میں بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر تعلیمی وتربیتی پروگرام شروع کرنے کا اظہاربھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X