June 24, 2022
اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ(IRD)
کے زیرِ اہتمام اورلٹریری سوسائٹی آف پاکستان (LSP)کے اشتراک و تعاون سے۲۴؍جون ۲۰۲۲ء ، بروز جمعہ ، بوقت ۱۰ بجے صبح ’’سر، سفر ، خیال : نجیبہ عارف کی ادبی جہات‘‘ اور Of Light, Sounds and Sweetness: Celebrating Najeeba Arif and her Recent Works کے عنوانات کے تحت ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ یہ تقریب پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کی تین کتب’’راگنی کی کھوج میں ‘‘،’’ اٹھارھویں صدی کے دو نادر سفر نامے ‘‘ اور ’’میٹھے نلکے‘‘ کی تقریبِ پذیرائی سے متعلق تھی ۔ ملک کے مختلف حصوں سے اکابرینِ علم و ادب نے اس کی رونق میں اضافہ کیا ،جن میں تقریب کے مہمانِ اعزاز محمد حمید شاہد صاحب، محترمہ یاسمین حمید صاحبہ، مبین مرزا صاحب، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحسن صاحب، پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر صاحب، حارث خلیق صاحب، پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغر جامی عارف صاحبہ شامل ہیں۔شرکا نے ڈاکٹر نجیبہ عارف کی تخلیقی اور صاحب، انعام ندیم صاحب، ڈاکٹر حمیرا اشفاق صاحبہ، ڈاکٹر فرخ ندیم صاحب اور پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ
تحقیقی جہات کو مد نظر رکھتے ہوئےان کی نثر میں وجودیت، عورت کو درپیش مسائل ، لسانی زاویے ، علامتیت اور محققانہ صلاحیت جیسے موضوعات پر بحث کی اور متفقہ طور پر انھیں عصرِ حاضر کی ایک منفرد تخلیق کار قرار دیا۔
آئی آر ڈی کی جانب سے معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ نشانِ سپاس کے ذریعے ادا کیا گیا۔