آج 26 ستمبر بروز منگل اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ اور شعبہ اردو کے تعاون سے علامہ اقبال آڈیٹوریم فیصل مسجد کیمپس میں ممتاز ماہر اقبالیات ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا- تقریب کی صدارت وائس پریزیڈنٹ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر عبد رحمٰن نے کی۔ تقریب میں ممتاز شاعر افتخار حسین عارف,صدر نشین اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف ,ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی صاحب,سابق آئی جی اسلام آباد ذوالفقار چیمہ,ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم,اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں عصر حاضر کے تناظر میں کتاب کی اہمیت و معنویت کو واضح کیا گیا اورطلبہ کو یہ پیغام دیا گیا کہ فکر اقبال کو اپنا کر ہی ہم خود کو ایک مربوط اور باعمل شخصیت کا حامل بنا سکتے ہیں۔      تقریب کے اختتام پر طلبہ اور سکالرز نے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی کتابیں خرید کر یاد گار کے طور پر ان سے دستخط بھی لیے۔