Description
مصنف: حافظ ڈاکٹر عزیز الرحمن
ائی ار ڈی ماڈل خطبات جمعہ سیریز کا اغاز
ائی ار ڈی کے انٹرنل ریسرچ کمیٹی نے ماڈل خطبات جمعہ سیریز لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ہماری کوشش ہے کہ پہلے مرحلے میں پاکستان کے اندر پانچ ہزار جامع مسجد کے خطیبوں تک پہنچا جائے اور ان کے سامنے معتبر اور جید اہل علم کے تحریر کردہ خطبات جمعہ پہنچائے جائیں۔ اس کام کے کئے ہم اہل علم پر محیط ایک ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دے رہے ہیں جو ان خطبوں کے مضامین اور عنوانات کا انتخاب کرینگے۔ اس ضمن میں تجرباتی طور پر درج بالا خطبہ کا ٹائیٹل پیش خدمت ہے جو اسلامک یونیورسٹی کے شریعہ اینڈ لا کے استاد حافظ ڈاکٹر عزیز الرحمان نے تحریر کیا ہے۔ اپ سے گزارش یے کہ اس کام میں ہماری معاونت کریں اور جید علما تک ہماری رسائی اسان بنائیں جو یہ کام بخوبی انجام دے سکیں۔ ہم اس کاوش کے لئے ایک ماڈسٹ اعزازیہ بھی فراہم کرینگے۔ درج ذیل بنیادی اصولوں کی روشنی میں ماڈل خطبات لکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کی درخواست ہے
۔ صرف دین کے جید علما اور اہل علم ماڈل خطبے تحریر کریں خطبے کے عنوانات اور مضامیں ہر قسم کے مذہبی، لسانی اور دیگر تعصبات سے پاک ہوں۔
۔ ایسے موضوعات کو ترجیح دی جائے گئ جن کا تعلق دین اسلام کا قران اور سنت پر مبنی پیغام عام کرے؛ لوگوں کی تفہیم دین میں اضافہ کرے؛ قران مجید اور سنت ثابتہ کو قول فیصل قرار دے۔
۔ ایسے موضوعات لیے جائیں جن کے بارے میں قران وسنت کے اندر تو بڑی تاکید ائی ہے لیکن ان کو بوجوہ موضوع بحث نہیں بنایا جاتا اور ان سے صرف نظر کیا جاتا ہے۔
۔ خطبہ تحریر کرتے ہوئے حتی المقدور اپنے گروہی، نسلی، فقہی، مسلکی اور دیگر تعصبات کو ایک طرف رکھ کر خالصتا قران وسنت کی روشنی میں دین کا سادہ اور براہ راست پیغام ان خاص موضوعات پر پہنچایا جائے۔
۔ ان خطبات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ائی ار ڈی کے لیکچرر جناب محمد یونس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ۔ ماڈل خطبہ کو ایڈیٹوریل بورڈ کی منظوری کے بعد شائع کیا جائے گا اور پھر خطیب حضرات تک پہنچایا جائے گا۔
Read More Click Here
Reviews
There are no reviews yet.