اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام سینٹرل پنجاب کے دینی مدارس کے نوجوان اساتذہ کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام کے شاہ فیصل مسجد کیمپس میں ہوا۔

June 21-23, 2022

ورکشاپ سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمار خان ناصر، ڈاکٹر نجیبہ عارف، پروفیسر ڈاکٹر ایاز افسر، جناب محمد یونس قاسمی، پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین، پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، جناب خورشید ندیم اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں علوم اسلامیہ کی تعلیم اور جدید فکری مباحث کے مختلف ذیلی عنوانات پر گفتگو کی۔

مذکورہ ورکشاپ کے اہتمام میں چنیوٹ کے معروف دینی اور قدیمی ادارہ جامعہ محمدی شریف نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین نے جامعہ محمدی شریف کے مہتمم صاحبزادہ قمر الحق کا اس حوالے سے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مقررین کے اہم خطابات کی ویڈیوز بہت جلد آئی آر ڈی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جائیں گی۔

بعض اہم تصاویر یہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔