لیکچر بعنوان اردو زبان وادب: تانیثی مطالعہ

9 February 2023

شعبہ اردو اور اقبال ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ایک روسی لیکچر بعنوان اردو زبان وادب: تانیثی مطالعہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی مہمان مقرر صدف مرزا صاحبہ تھیں جو کہ ڈنمارک سے پاکستان آئی ہوئی تھیں ۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف صاحبہ (ڈین کلیہ زبان و ادب ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد) نے کی جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر صباحت مشتاق نے ادا کیے۔

محترمہ صدف مرزا نے اپنے لیکچر میں عالمی تانیثی رحجانات سے بات شروع کی اور یونانی،فرانسیسی ،جرمنی، ڈنمارک وغیرہ کے معاشروں میں تانیثی رویوں پر بات کی اور ان کے تناظر میں اردو زبان و ادب میں نسائی شعور اور اردو زبان کے محاورات میں نسائی تضحیک کا لسانی جائزہ پیش کیا ۔ انھوں نے پاکستانی نسائیت کو اسلامی تناظر میں بیان کرتے ہوئے اسلامی فیمنزم کو اس کے سیاق و سباق کے ساتھ بیان کرتے ہوئے عظیم اسلامی خواتین خصوصاَ کے نقش قدم پر چلنے اور اسلامی نظریات کے مطالعے کی تلقین کی۔ ڈیڑھ گھنٹے کے لیکچر کے بعد سوالات جوابات کا سیشن ہوا۔ تقریب کے آخر میں مہمان مقرر کو اعزاز سپاس پیش کیا گیا ۔